جو باپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بیٹے کا مال کھائے اس کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمَّتِهِ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فِي حِجْرِي يَتِيمٌ أَفَآکُلُ مِنْ مَالِهِ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَطْيَبِ مَا أَکَلَ الرَّجُلُ مِنْ کَسْبِهِ وَوَلَدُهُ مِنْ کَسْبِهِ-
محمد بن کثیر، سفیان، منصور، ابراہیم، عمارہ بن عمیر، کی پھوپھی نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا کہ میری کفالت میں ایک یتیم ہے کیا میں اس کے مال میں سے کھا سکتی ہوں؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کا پاکیزہ ترین مال وہ ہے جو اس نے کمایا ہو اور بیٹا اس کی کمائی ہے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The aunt of Umarah ibn Umayr asked Aisha: I have an orphan in my guardianship. May I enjoy from his property? She said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: The pleasantest things a man enjoys come from what he earns, and his child comes from what he earns.
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَلَدُ الرَّجُلِ مِنْ کَسْبِهِ مِنْ أَطْيَبِ کَسْبِهِ فَکُلُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ قَالَ أَبُو دَاوُد حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ زَادَ فِيهِ إِذَا احْتَجْتُمْ وَهُوَ مُنْکَرٌ-
عبیداللہ بن عمر بن میسرہ، عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن جعفر، شعبہ، حکم، عمارہ بن عمیر، اپنی والدہ سے اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کا بیٹا اس کی کمائی ہے اور پاکیزہ ترین کمائی ہے پس اولاد کے مال سے کھاؤ۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ حماد بن ابی سلیمان نے (جو کہ ایک راوی ہیں اس حدیث کے) اذا احتجم کا اضافہ کیا ہے اور وہ منکر ہے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Prophet (peace_be_upon_him) Said: The children of a man come from what he earns, rather they are his pleasantest earning; so enjoy from their property.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالًا وَوَلَدًا وَإِنَّ وَالِدِي يَحْتَاجُ مَالِي قَالَ أَنْتَ وَمَالُکَ لِوَالِدِکَ إِنَّ أَوْلَادَکُمْ مِنْ أَطْيَبِ کَسْبِکُمْ فَکُلُوا مِنْ کَسْبِ أَوْلَادِکُمْ-
محمد بن منہال، یزید بن زریع، حبیب، عمر بن شعیب، اپنے والد سے اور وہ عمرو کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس مال و دولت بھی ہے اور میری اولاد بھی ہے بیشک میرے والد میرے مال کے محتاج ہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے، تمہاری اولادیں تمہاری پاکیزہ ترین کمائی ہیں اپنی اولاد کی کمائی میں سے کھاؤ۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: A man came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah, I have property and children, and my father finishes my property. He replied; You and your property belong to your father; your children come from the pleasantest of what you earn; so enjoy from the earning of your children.