TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
جنبی کھانا کھائے یا سوئے تو پہلے وضو کرلے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْکُلَ أَوْ يَنَامَ تَوَضَّأَ تَعْنِي وَهُوَ جُنُبٌ-
مسدد، یحیی، شعبہ، حکم، ابرہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھانا کھانے یا سونے کا ارادہ فرماتے تو وضو کرلیتے یعنی جنابت کی حالت میں۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی يَعْنِي ابْنَ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا عَطَائٌ الْخُرَاسَانِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلْجُنُبِ إِذَا أَکَلَ أَوْ شَرِبَ أَوْ نَامَ أَنْ يَتَوَضَّأَ قَالَ أَبُو دَاوُد بَيْنَ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ رَجُلٌ و قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَابْنُ عُمَرَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْجُنُبُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْکُلَ تَوَضَّأَ-
موسی ابن اسماعیل، یحیی بن یعمر، حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنبی کو کھانے پینے یا سونے کے وقت وضو کرلینے کی رخصت (رعایت یا اجازت) دی ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ یحیی بن عمر بن یاسر کے درمیان اس حدیث میں ایک شخص اور ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ حضرت علی ابن عمر اور عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ جب جنبی کھانا کھانے کا ارادہ کرے تو وضو کرلے۔
-