TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
جنبی مصافحہ کر سکتا ہے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ فَأَهْوَی إِلَيْهِ فَقَالَ إِنِّي جُنُبٌ فَقَالَ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ-
مسدد، یحیی، مسعر، واصل، ابووائل، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے ملے تو (مصافحہ کرنے کی غرض سے) انکی طرف متوجہ ہوئے انہوں نے (معذرت کرتے ہوئے) کہا کہ میں جنبی ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمان نجس نہیں ہوتا
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی وَبِشْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَأَنَا جُنُبٌ فَاخْتَنَسْتُ فَذَهَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ فَقَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قُلْتُ إِنِّي کُنْتُ جُنُبًا فَکَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَکَ عَلَی غَيْرِ طَهَارَةٍ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ و قَالَ فِي حَدِيثِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ حَدَّثَنِي بَکْرٌ-
مسدد، یحیی، بشر، حمید، بکر، ابورافع، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدینہ کی ایک گذرگاہ میں میری ملاقات ہوئی۔ میں جنابت کی حالت میں تھا اس لئے پیچھے ہٹ گیا اور (گھر) چلا گیا اور غسل کر کے لوٹا۔ آپ نے دریافت فرمایا اے ابوہریرہ! کہاں چلے گئے تھے؟ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! میں جنبی تھا۔ پس مجھے برا معلوم ہوا کہ میں ناپاکی کی حالت میں آپ کے پاس بیٹھوں۔ آپ نے فرمایا سبحان اللہ! مسلمان نجس نہیں ہوتا۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ بشر کی حدیث میں سندیوں ہے حدثنا حمید قال حدثنی بکر۔
-