جنبی دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وضو کرے

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَمَّتِهِ سَلْمَی عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَی نِسَائِهِ يَغْتَسِلُ عِنْدَ هَذِهِ وَعِنْدَ هَذِهِ قَالَ قُلْتُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَجْعَلُهُ غُسْلًا وَاحِدًا قَالَ هَذَا أَزْکَی وَأَطْيَبُ وَأَطْهَرُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ أَنَسٍ أَصَحُّ مِنْ هَذَا-
موسی بن اسماعیل، حماد، عبدالرحمن، بن ابورافع، سلمی، حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی تمام ازواج کے پاس تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک کے پاس غسل کرتے تھے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے فارغ ہو کر ایک ہی بار غسل کیوں نہیں کر لیتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ عمل بہتر اور پسندیدہ ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ انس کی حدیث اس حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔
Narrated AbuRafi': One day the Prophet (peace_be_upon_him) had intercourse with all his wives. He took a bath after each intercourse. I asked him: Apostle of Allah, why don't you make it a single bath? He replied: This is more purifying, better and cleaning.
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ أَهْلَهُ ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يُعَاوِدَ فَلْيَتَوَضَّأْ بَيْنَهُمَا وُضُوئًا-
عمرو بن عون، حفص بن غیاث، عاصم، ابومتوکل، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کرے اور اس کے بعد پھر جماع کرنا چاہے تو وضو کرلے۔
-