جنازہ کے آگے چلنے کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ يَمْشُونَ أَمَامَ الْجَنَازَةِ-
قعنبی، سفیان بن عیینہ، زہری، سالم، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابوبکر وعمر کو جنازہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا ہے۔
Narrated Abdullah ibn Umar: I saw the Prophet (peace_be_upon_him) and AbuBakr and Umar walking before the funeral.
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَأَحْسَبُ أَنَّ أَهْلَ زِيَادٍ أَخْبَرُونِي أَنَّهُ رَفَعَهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرَّاکِبُ يَسِيرُ خَلْفَ الْجَنَازَةِ وَالْمَاشِي يَمْشِي خَلْفَهَا وَأَمَامَهَا وَعَنْ يَمِينِهَا وَعَنْ يَسَارِهَا قَرِيبًا مِنْهَا وَالسِّقْطُ يُصَلَّی عَلَيْهِ وَيُدْعَی لِوَالِدَيْهِ بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ-
وہب بن بقیہ، خالد، یونس، زیاد، بن جبیر، حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے اور یونس نے کہا کہ میں گمان کرتا ہوں کہ زیاد نے یوں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ سوار جنازہ کے پیچھے چلے اور پیدل چلنے والا جنازہ کے قریب رہتے ہوئے اس کے آگے پیچھے دائیں اور بائیں چلے۔ اور یہ کہ ساقط شدہ بچہ پر نماز جنازہ پڑھی جائے اور اس کے والدین کے لیے رحمت و مغفرت کی دعاء کی جائے۔
Narrated Al-Mughirah ibn Shu'bah: (I think that the people of Ziyad informed me that he reported on the authority of the Prophet (peace_be_upon_him): A rider should go behind the bier, and those on foot should walk behind it, in front of it, on its right and on its left keeping near it. Prayer should be offered over an abortion and forgiveness and mercy supplicated for its parents.