جنازہ کی نماز میں کیا پڑھا جائے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَی جَنَازَةٍ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ فَقَالَ إِنَّهَا مِنْ السُّنَّةِ-
محمد بن کثیر، سفیان، سعد بن ابراہیم، حضرت طلحہ بن عبداللہ بن عوف سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کے ساتھ جنازہ کی نماز پڑھی تو انھوں نے اس میں سورت فاتحہ پڑھی اور فرمایا یہ سنت ہے۔
-