جنازہ کو جلدی لے چلنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ فَإِنْ تَکُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ وَإِنْ تَکُ سِوَی ذَلِکَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِکُمْ-
مسدد بن سفیان، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنازہ کو جلدی لے جایا کرو کیونکہ اگر وہ مرد نیک ہے تو اس کی بھلائی کی طرف جلدی پہنچاتے ہو اور اگر وہ بد ہے تو تم نے اپنی گردنوں سے شر کو اتار دیا۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ کَانَ فِي جَنَازَةِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ وَکُنَّا نَمْشِي مَشْيًا خَفِيفًا فَلَحِقَنَا أَبُو بَکْرَةَ فَرَفَعَ سَوْطَهُ فَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَرْمُلُ رَمَلًا-
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، عیینہ، عبدالرحمن سے روایت ہے کہ ہم حضرت عثمان بن ابی العاص کے جنازہ میں شریک تھے اور ہم بہت آہستہ آہستہ چل رہے تھے۔ اتنے میں ابوبکر آن پہنچے۔ انھوں نے (تنبیہ کرنے کے لیے) کوڑا اوپر اٹھایا اور فرمایا تم نے دیکھا ہے کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جنازہ کے ساتھ تھے تو ذرا تیز چل رہے تھے۔
: Narrated AbuBakrah: Uyaynah ibn AbdurRahman reported on the authority of his father that he attended the funeral of Uthman ibn Abul'As. He said: We were walking slowly. AbuBakrah then joined us and he raised his flog at us and said: You have seen us when we were with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). We were walking quickly.
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ح و حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عِيسَی يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ عَنْ عُيَيْنَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَا فِي جَنَازَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَقَالَ فَحَمَلَ عَلَيْهِمْ بَغْلَتَهُ وَأَهْوَی بِالسَّوْطِ-
حمید بن مسعدہ، خالد بن حارث، ابراہیم، بن موسی، عیسی، بن یونس، عیینہ سے مروی ہے اس میں یہ ہے کہ یہ جنازہ عبدالرحمن بن سمرہ کا تھا۔ ابوبکر نے اپنے خچر کو دوڑایا اور کوڑے سے اشارہ کیا (کہ جلدی چلو)
Narrated AbuBakrah: Uyaynah also reported the aforementioned tradition (No. 3176) through a different chain of transmitters. This version goes: We attended the funeral of AbdurRahman ibn Samurah and he said: He (AbuBakrah) made his mule run quickly and pointed with the flog.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَحْيَی الْمُجَبِّرِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلْنَا نَبِيَّنَا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَشْيِ مَعَ الْجَنَازَةِ فَقَالَ مَا دُونَ الْخَبَبِ إِنْ يَکُنْ خَيْرًا تَعَجَّلَ إِلَيْهِ وَإِنْ يَکُنْ غَيْرَ ذَلِکَ فَبُعْدًا لِأَهْلِ النَّارِ وَالْجَنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ وَلَا تُتْبَعُ لَيْسَ مَعَهَا مَنْ تَقَدَّمَهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ ضَعِيفٌ هُوَ يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يَحْيَی الْجَابِرُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا کُوفِيٌّ وَأَبُو مَاجِدَةَ بَصْرِيٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو مَاجِدَةَ هَذَا لَا يُعْرَفُ-
مسدد، ابوعوانہ، یحیی، ابوداؤد، یحیی بن عبد اللہ، ابوماجدہ، حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ جنازہ کے ساتھ کس طرح چلنا چاہئے۔ آپ نے فرمایا خبب سے کچھ کم (خبب دوڑنے کی ایک قسم ہے) اگر وہ جنازہ نیک آدمی کا ہے تو جلدی پہنچانے کے لیے اور اگر نیک نہیں ہے تو جہنم والوں کا دور ہی رہنا بہتر ہے اور جنازہ آگے رہنا چاہئے پیچھے نہیں اور جو شخص (کافی فاصلہ دے کر) جنازہ کے آگے چلتا ہے تو گویا وہ اس کے ساتھ ہی نہیں ہے۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: We asked the Prophet (peace_be_upon_him) about walking with the funeral. He replied: Not running (but walking quickly). If he (the dead person) was good, send him to it quickly; if he was otherwise, keep away the people of Hell. The bier should be followed and should not follow. Those who go in front of it are not accompanying it.