جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّی تُخَلِّفَکُمْ أَوْ تُوضَعَ-
مسدد، سفیان، زہری، سالم، حضرت عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث پہنچی ہے کہ جب تم جنازہ کو آتے دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ یہاں تک کہ جنازہ آگے بڑھ جائے یا رکھ دیا جائے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبِعْتُمْ الْجَنَازَةَ فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّی تُوضَعَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ الثَّوْرِيُّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّی تُوضَعَ بِالْأَرْضِ وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ حَتَّی تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ-
احمد بن یونس، زہیر بن حرب، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم جنازہ کے ساتھ چلو تو جب تک وہ رکھ نہ دیا جائے نہ بیٹھو۔ ابواؤد کہتے ہیں کہ ثوری نے اس حدیث کو بسند سہیل بواسطہ والد ابوہریرہ سے روایت کیا ہے اس میں یہ ہے کہ جب تک جنازہ زمین پر نہ رکھ دیا جائے (نہ بیٹھو) اور اسی روایت کو ابومعاویہ نے بواسطہ سہیل یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ جب تک جنازہ قبر میں نہ رکھ دیا جائے (نہ بیٹھو) اور ابومعاویہ کی بنسبت سفیان زیادہ یاد رکھنے والے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ حَدَّثَنِي جَابِرٌ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَحْمِلَ إِذَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمْ جَنَازَةً فَقُومُوا-
مومل بن فضل، ولید، ابوعمر، یحیی بن ابی کثیر، عبیداللہ بن مقسم، حضرت جابر سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اتنے میں ہمارے سامنے سے جنازہ گزرا۔ پس آپ اس کے لیے کھڑے ہو گئے لیکن جو نہی ہم اس کو اٹھا نے کے لیے بڑھے معلوم ہوا کہ یہ جنازہ تو یہودی کا ہے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ جنازہ تو یہودی کا تھا۔ آپ نے فرمایا موت بہر حال ڈرنے کی چیز ہے لہذا جب تم کوئی جنازہ آتا دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَکَمِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي الْجَنَائِزِ ثُمَّ قَعَدَ بَعْدُ-
قعنبی، مالک، یحیی بن سعید، واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، نافع، بن جبیر بن مطعم، حضرت علی سے روایت ہے کہ ابتداء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جایا کرتے تھے لیکن بعد میں بیٹھنے لگے (یعنی کھڑا ہونا چھوڑ دیا)
-
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ الْمَدَائِنِيُّ أَخْبَرَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْبَاطِ الْحَارِثِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ فِي الْجَنَازَةِ حَتَّی تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ فَمَرَّ بِهِ حَبْرٌ مِنْ الْيَهُودِ فَقَالَ هَکَذَا نَفْعَلُ فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اجْلِسُوا خَالِفُوهُمْ-
ہشام بن بہرام، حاتم بن اسماعیل، ابواسباط، عبداللہ بن سلیمان بن جنادہ بن امیہ، حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ جب تک جنازہ قبر میں نہ رکھ دیا جاتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تب تک کھڑے رہتے۔ ایک دن ایک یہودی عالم آپ کے پاس سے گزرا۔ (اس نے آپ کو کھڑے دیکھ کر (کہا کہ ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں آپ اس کی یہ بات سن کر بیٹھ گئے اور دوسرے لوگوں سے بھی فرمایا تم بھی اس کی مخالفت کرو اور بیٹھ جاؤ۔
Narrated Ubadah ibn as-Samit: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to stand up for a funeral until the corpse was placed in the grave. A learned Jew (once) passed him and said: This is how we do. The Prophet (peace_be_upon_him) sat down and said: Sit down and act differently from them.