جمعہ کے کپڑوں کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی حُلَّةً سِيَرَائَ يَعْنِي تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ ثُمَّ جَائَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَی عُمَرَ حُلَّةً فَقَالَ عُمَرُ کَسَوْتَنِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدَ مَا قُلْتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ إِنِّي لَمْ أَکْسُکَهَا لِتَلْبَسَهَا فَکَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِکًا بِمَکَّةَ-
قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد کے دروازے پر ایک ریشمی کپڑا بکتا ہوا دیکھا انھوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کاش، یہ کپڑا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خرید لیں اور جمعہ کے دن اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وفود آئیں تب پہن لیا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کپڑے کو تو وہ پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہوگا پھر اسی طرح کے کچھ کپڑے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک کپڑا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کپڑا مجھے پہننے کو دیتے ہیں حالا نکہ اس سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عطارو کے کپڑوں کے سلسلہ میں کلام فرما چکے ہیں (عطارد کپڑا بیچنے والے کا نام تھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تجھے اس لیے نہیں دیا کہ تو اس کو پہنے پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ کپڑا اپنے ایک مشرک بھائی کو دے دیا جو مکہ میں رہتا تھا۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ وَجَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حُلَّةَ إِسْتَبْرَقٍ تُبَاعُ بِالسُّوقِ فَأَخَذَهَا فَأَتَی بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ابْتَعْ هَذِهِ تَجَمَّلْ بِهَا لِلْعِيدِ وَلِلْوُفُودِ ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ-
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، عمرو بن حارث، ابن شہاب، سلام، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بازار میں ایک ریشمی کپڑا بکتا ہوا دیکھا وہ اس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے اور فرمائش کی کہ اس کو خرید لیجئے اور عید پر زیب تن فرمائیے یا جب لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا کریں تب پھر راوی نے حدیث آخرتک بیان کی اور پہلی حدیث مکمل ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَعَمْرٌو أَنَّ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا عَلَی أَحَدِکُمْ إِنْ وَجَدَ أَوْ مَا عَلَی أَحَدِکُمْ إِنْ وَجَدْتُمْ أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ سِوَی ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ قَالَ عَمْرٌو وَأَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُوسَی بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ سَلَامٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِکَ عَلَی الْمِنْبَرِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُوسَی بْنِ سَعْدٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
احمد بن صالح، بن وہب، یونس، عمرو، یحیی بن سعید، محمد بن یحیی حیان نے روایت کیا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم کو کیا ہو جائے گا؟ اگر تم کپڑا پاؤ اور جمعہ کے واسطے دو کپڑے مزید بنوالو سوائے کام کاج کے کپڑوں کے اور عمر نے کہا کہ ابن ابی حبیب نے بواسطہ موسیٰ بن سعد، ابن حیان ابن سلام بیان کیا کہ انھوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا تھا ابوداؤد کہتے ہیں کہ اسے وہب بن جریرنے اپنے والد یحیی بن ایوب یزید بن ابی حبیب موسیٰ بن سعد یوسف بن عبداللہ بن سلام نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
Narrated Muhammad ibn Yahya ibn Habban: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: What is the harm if any of you has two garments, if he can provide them, for Friday (prayer) in addition to the two garments for his daily work? Amr reported from Ibn Habib from Musa ibn Sa'd from Ibn Habban from Ibn Salam who heard this (tradition) from the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) on the pulpit.