جمعہ کے دن لوگوں کی گردن نہ پھاندے

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ قَالَ کُنَّا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَجَائَ رَجُلٌ يَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ جَائَ رَجُلٌ يَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْلِسْ فَقَدْ آذَيْتَ-
ہارون بن معروف، بشر بن سری، معاویہ بن صالح، حضرت ابوالزاہر یہ سے روایت ہے کہ ہم صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبداللہ بن بسر کے ساتھ تھے جمعہ کے دن اتنے میں ایک شخص لوگوں کی گردنیں پھاندتا ہوا آیا۔ عبداللہ بن بُسر نے کہا ایک مرتبہ جمعہ کے دن اسی طرح ایک شخص گردنیں پھاندتا ہوا آیاحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیٹھ جا تو نے لوگوں کو تکلیف دی۔
-