جمعہ کے بعد نفل نماز پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَی رَجُلًا يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي مَقَامِهِ فَدَفَعَهُ وَقَالَ أَتُصَلِّي الْجُمُعَةَ أَرْبَعًا وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي يَوْمَ الْجُمُعَةِ رَکْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ وَيَقُولُ هَکَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمد بن عبید، سلیمان بن داؤد، حماد بن زید، ایوب، حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن عمر جمعہ سے ایک شخص کو جمعہ کے دن اسی جگہ دو رکعتیں پڑھتے ہوے دیکھا انھوں نے اس شخص کو دھکا دیا اور کہا کہ تو جمعہ کی چار رکعتیں پڑھتا ہے؟ نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ ابن عمر جمعہ کے دن دو رکعتیں پڑھتے تھے اپنے گھر جا کر اور کہتے تھے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ يُطِيلُ الصَّلَاةَ قَبْلَ الْجُمُعَةِ وَيُصَلِّي بَعْدَهَا رَکْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ وَيُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ-
مسدد، اسماعیل، ایوب، حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن عمر جمعہ سے پہلے بہت دیر تک نماز پڑھتے تھے اور جمعہ کے بعد گھر جا کر دو رکعتیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Umar: Nafi' said: Ibn Umar used to lengthen his prayer before the Friday prayer and would offer two rak'ahs after it in his house. He used to say that the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) would do that.
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَائِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَرْسَلَهُ إِلَی السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ابْنَ أُخْتِ نَمِرٍ يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْئٍ رَأَی مِنْهُ مُعَاوِيَةُ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ صَلَّيْتُ مَعَهُ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ فَلَمَّا سَلَّمْتُ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَقَالَ لَا تَعُدْ لِمَا صَنَعْتَ إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ حَتَّی تَکَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِکَ أَنْ لَا تُوصَلَ صَلَاةٌ بِصَلَاةٍ حَتَّی يَتَکَلَّمَ أَوْ يَخْرُجَ-
حسن بن علی، عبدالرزاق، ابن جریج، عمرو بن عطاء، بن ابی خوار نافع، ابن جبیر حضرت عمرو بن عطار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر نے ان کو ایک بات پوچھنے کی غرض سے سائب بن یزید کے پاس بھیجا جو انھوں نے معاویہ بن ابی سفیان کو دوران نماز کرتے دیکھا تھا حضرت سائب نے کہا میں نے حضرت معاویہ کے ساتھ مسجد کے محراب میں نماز پڑھی جب میں نے سلام پھیرا تو اٹھ کر اسی جگہ نماز پڑھنے لگا جب وہ گھر میں آئے تو ایک شخص کو میرے پاس بھیجا اور کہلایا کہ آئندہ ایسا نہ کرنا بلکہ جب تو جمعہ کی نماز پڑھ چکے تو اس کے ساتھ دوسری نماز نہ پڑھ جب تک کہ تو کوئی بات نہ کرے یا وہاں نکل نہ جائے کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم کیا اس بات کا کہ کوئی نماز دوسری نماز کے ساتھ نہ ملائی جائے جب تک کہ تو بات چیت نہ کر لے یا وہاں سے نکل نہ جائے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ الْمَرْوَزِيُّ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ إِذَا کَانَ بِمَکَّةَ فَصَلَّی الْجُمُعَةَ تَقَدَّمَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّی أَرْبَعًا وَإِذَا کَانَ بِالْمَدِينَةِ صَلَّی الْجُمُعَةَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَيْتِهِ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِکَ-
محمد بن عبدالعزیز، بن ابی رزمہ، فضل بن موسی، عبدالحمید بن جعفر، یزید بن ابی حبیب، حضرت عطاء حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ مکہ میں ہوتے تو جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد آگے بڑھ جاتے اور چار رکعتیں پڑھتے اور جب مدینہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھ کر اپنے گھر چلے جاتے اور گھر میں دو رکعتیں پڑھتے مسجد میں نہ پڑھتے لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرما یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّا عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ مَنْ کَانَ مُصَلِّيًا بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا وَتَمَّ حَدِيثُهُ وَقَالَ ابْنُ يُونُسَ إِذَا صَلَّيْتُمْ الْجُمُعَةَ فَصَلُّوا بَعْدَهَا أَرْبَعًا قَالَ فَقَالَ لِي أَبِي يَا بُنَيَّ فَإِنْ صَلَّيْتَ فِي الْمَسْجِدِ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ أَتَيْتَ الْمَنْزِلَ أَوْ الْبَيْتَ فَصَلِّ رَکْعَتَيْنِ-
احمد بن یونس، زہیر، محمد بن صباح، بزار، اسماعیل، بن زکریا، سہیل حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص نماز جمعہ کے بعد نماز پڑھنا چاہے تو چار رکعتیں پڑھے (یہ ابن صباح کی روایت تھی ابن یونس کی روایت یہ ہے کہ) جب تم جمعہ پڑھ چکو تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھو (سہیل) کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے کہا بیٹا! اگر تو مسجد میں پڑھے تو دو رکعتیں پڑھ اور پھر گھر آکر مزید دو رکعتیں پڑھ۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَکْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ-
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، سالم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے ابوداؤد کہتے ہیں کہ عبداللہ بن دینار نے ابن عمر سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
Narrated Abdullah ibn Umar: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to pray two rak'ahs in his house after the Friday prayer.
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّهُ رَأَی ابْنَ عُمَرَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَيَنْمَازُ عَنْ مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّی فِيهِ الْجُمُعَةَ قَلِيلًا غَيْرَ کَثِيرٍ قَالَ فَيَرْکَعُ رَکْعَتَيْنِ قَالَ ثُمَّ يَمْشِي أَنْفَسَ مِنْ ذَلِکَ فَيَرْکَعُ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ قُلْتُ لِعَطَائٍ کَمْ رَأَيْتَ ابْنَ عُمَرَ يَصْنَعُ ذَلِکَ قَالَ مِرَارًا قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَلَمْ يُتِمَّهُ-
ابراہیم بن حسن، حجاج بن محمد، حضرت ابن جریج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے عطاء نے خبر دی کہ انھوں نے ابن عمر کو دیکھا کہ وہ جمعہ کی نماز پڑھ کر اس جگہ سے تھوڑا سا سرک جاتے اور دو رکعتیں پڑھتے پھر تھوڑا سا مزید سرک جاتے اور چار رکعتیں پڑھتے ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ آپ نے ابن عمر کو ایسا کرتے ہوئے کتنی بار دیکھا ہے فرمایا متعدد بار ابوداؤد کہتے کہ اسے عبدالملک بن سلیمان نے غیر مکمل طریقہ پر روایت کیا ہے۔
Narrated Abdullah ibn Umar: Ibn Jurayj said: Ata' told me that he saw Ibn Umar pray after the Friday prayer. He moved a little from the place where he offered the Friday prayer. Then he would pray two rak'ahs. He then walked far away from that place and would offer four rak'ahs. I asked Ata': How many times did you see Ibn Umar do that? He replied: Many times. AbuDawud said: This has been narrated by AbdulMalik ibn AbuSulayman, but did not narrate it completely.