TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
جس نے کہا کہ یوم النحر میں خطبہ پڑھے
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ حَدَّثَنِي الْهِرْمَاسُ بْنُ زِيَادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَی نَاقَتِهِ الْعَضْبَائِ يَوْمَ الْأَضْحَی بِمِنًی-
ہارون بن عبداللہ ہشام بن عبدالملک، عکرمہ، حضرت ہرماس بن زیاد باہلی سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی اونٹنی عضباء پر منی میں قربانی کے دن خطبہ پڑھتے دیکھا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيَّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ الْکَلَاعِيُّ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ خُطْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی يَوْمَ النَّحْرِ-
مومل، ابن فضل، ولید، ابن جابر سلیم، حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے منی کے دن (یعنی دسویں تاریخ میں) رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ سنا ہے۔
-