جس نے کہا کہ بریرہ کا شوہر آزاد تھا

حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ کَانَ حُرًّا حِينَ أُعْتِقَتْ وَأَنَّهَا خُيِّرَتْ فَقَالَتْ مَا أُحِبُّ أَنْ أَکُونَ مَعَهُ وَأَنَّ لِي کَذَا وَکَذَا-
ابن کثیر، سفیان، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جس وقت بریرہ آزاد ہوئی اس وقت اس کا شوہر بھی آزاد ہو چکا تھا اور بریرہ کو اختیار کیا گیا تھا وہ بولی مجھے اس کا ساتھ رہنا منظور نہیں ہے اگرچہ مجھے اتنا اور اتنا مال ملے۔
-