جس نے اپنے غلام کو قتل کردیا یا مثلہ کردیا تو اس سے قصاص لیا جائے گا یا نہیں ؟

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ وَمَنْ جَدَعَ عَبْدَهُ جَدَعْنَاهُ-
علی بن جعد، شعبہ، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، قتادہ، حسن، سمرہ سے اس کے سند سے اسی کے مثل مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنے غلام کو قتل کیا تھا تو ہم اس قصاص میں قتل کردیں گے اور جس نے اپنے غلام کو جدع کیا۔ (ناک کان، وغیرہ کاٹے) تو ہم بھی اسے جدع کریں گے۔
Narrated Samurah: The Prophet (peace_be_upon_him) Said: If anyone kills his slave, we shall kill him, and if anyone cuts off the nose of his slave, we shall cut off his nose.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ خَصَی عَبْدَهُ خَصَيْنَاهُ ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَ حَدِيثِ شُعْبَةَ وَحَمَّادٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ هِشَامٍ مِثْلَ حَدِيثِ مُعَاذٍ-
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کی سند سے اسی کے مثل مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اپنے غلام کو خصی کیا ہم بھی اسے خصی کریں گے پھر شعبہ کی حدیث ہی کے مثل بیان کیا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو ابوداؤد الطیالسی نے معاذ بن ہشام کی طرح ہی روایت کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِ شُعْبَةَ مِثْلَهُ زَادَ ثُمَّ إِنَّ الْحَسَنَ نَسِيَ هَذَا الْحَدِيثَ فَکَانَ يَقُولُ لَا يُقْتَلُ حُرٌّ بِعَبْدٍ-
حسن بن علی، سعید بن عامر، ابوعروبہ، حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شعبہ کی حدیث کی طرح ہی منقول ہے اس میں یہ بھی اضافہ ہے کہ حسن بن علی پھر اس حدیث کو بھول گئے اور کہنے لگے کہ آزاد آدمی کو غلام کے بدلہ میں قتل نہیں کیا جائے گا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ تَسْنِيمٍ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا سَوَّارٌ أَبُو حَمْزَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ مُسْتَصْرِخٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ جَارِيَةٌ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ وَيْحَکَ مَا لَکَ قَالَ شَرًّا أَبْصَرَ لِسَيِّدِهِ جَارِيَةً لَهُ فَغَارَ فَجَبَّ مَذَاکِيرَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ بِالرَّجُلِ فَطُلِبَ فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَی مَنْ نُصْرَتِي قَالَ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ أَوْ قَالَ کُلِّ مُؤْمِنٍ-
محمد بن حسن بن تسنیم عتکی، محمد بن بکر، سوار، ابوحمزہ، حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص چیختا چلاتا آیا کہ اس کی لونڈی تھی آپ نے فرمایا کہ تیرا برا ہو کیا ہوا تجھے؟ اس نے کہا کہ بہت برا ہوا اس نے اپنے مالک کی لونڈی کو دیکھ لیا تو اس نے مارے غیرت کے میرا عضو تناسل کاٹ دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس آدمی کو میرے پاس لایا جائے چنانچہ اسے تلاش کیا گیا مگر وہ اسے پانے پر قادر نہ ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا کہ جا تو آزاد ہے اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا مددگار کون ہوگا آپ نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر تیری مدد کرنا ضروری ہے یا فرمایا کہ ہر مومن پر تیری مدد فرض ہے۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: A man came to the Prophet (peace_be_upon_him) crying for help. He said: His slave-girl, Apostle of Allah! He said: Woe to you, what happened with you ? He said that it was an evil one. He saw the slave-girl of his master; he became jealous of him, and cut off his penis. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Bring the man to me. The man was called, but people could not get control over him. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) then said: Go away, you are free. He asked: Apostle of Allah! upon whom does my help lie? He replied: On every believer, or he said: On every Muslim.