TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء
جزیہ وصول کرنے میں سختی کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ هِشَامَ بْنَ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ وَجَدَ رَجُلًا وَهُوَ عَلَی حِمْصَ يُشَمِّسُ نَاسًا مِنْ الْقِبْطِ فِي أَدَائِ الْجِزْيَةِ فَقَالَ مَا هَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا-
سلیمان بن داؤد ابن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب، حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ ہشام بن حکیم نے ایک شخص کو دیکھا جو (ایک علاقہ) حمص کا حاکم تھا۔ کہ وہ چند قبطی لوگوں کو جزیہ وصول کرنے کی خاطر دھوپ میں کھڑا کیے ہوئے تھا۔ ہشام نے کہا یہ کیا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگ دنیا میں (بے قصور) لوگوں کو عذاب دیتے ہیں اللہ تعالیٰ انھیں (آخرت میں) مبتلائے عذاب کرے گا۔
-