TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
جب وضو ٹوٹنے میں شک ہو تو کیا کرے؟
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُبَيِّ بْنِ خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ شُکِيَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ يَجِدُ الشَّيْئَ فِي الصَّلَاةِ حَتَّی يُخَيَّلَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَا يَنْفَتِلْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا-
قتیبہ بن سعید، محمد بن احمد بن ابی بن خلف، سفیان، حضرت سعید بن مسیب اور عباد بن تمیم روایت کرتے ہیں عباد بن تمیم کے چچا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی گئی ایک شخص نماز کے دوران ایک چیز (ریح) محسوس کرتا ہے یہاں تک کہ اس کو گمان ہونے لگتا ہے کہ وضو ٹوٹ گیا ہے (تو ایس صورت میں اسکو کیا کرنا چاہیے؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز سے نہ پھرے یعنی نماز نہ توڑے جب تک کہ ریح کی آواز نہ سنے یا اسکی بو نہ سونگھ لے۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدَ حَرَکَةً فِي دُبُرِهِ أَحْدَثَ أَوْ لَمْ يُحْدِثْ فَأَشْکَلَ عَلَيْهِ فَلَا يَنْصَرِفْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا-
موسی بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کوئی شخص کو نماز کے دوران مقعد میں کوئی حرکت محسوس ہو مگر وضو کے ٹوٹنے یا نہ ٹوٹنے کے بارے میں یقین نہ ہو تو نماز نہ توڑے جب تک کہ آواز نہ سنے یا بو نہ سونگھے۔
-