TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
جب دو آدمیوں میں سے ایک امامت کرے تو دوسرا کہاں کھڑا ہو
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی أُمِّ حَرَامٍ فَأَتَوْهُ بِسَمْنٍ وَتَمْرٍ فَقَالَ رُدُّوا هَذَا فِي وِعَائِهِ وَهَذَا فِي سِقَائِهِ فَإِنِّي صَائِمٌ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ تَطَوُّعًا فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا قَالَ ثَابِتٌ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ عَلَی بِسَاطٍ-
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب حضرت ام حرم کے پاس آئے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھی اور کھجور پیش کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھجور کو اپنے برتن میں ڈال دو اور گھی اپنی مشک میں بھر لو کیونکہ میں روزے سے ہوں اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی ام سلیم اور ام حرم بھی ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں۔ ثابت کہتے ہیں کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے یہ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرش پر اپنی داہنی جانب کھڑا کیا۔
-
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ عَنْ مُوسَی بْنِ أَنَسٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّهُ وَامْرَأَةً مِنْهُمْ فَجَعَلَهُ عَنْ يَمِينِهِ وَالْمَرْأَةَ خَلْفَ ذَلِکَ-
حفص بن عمر، شعبہ، عبداللہ بن مختار، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکی امامت کی جسمیں ایک عورت بھی شامل تھی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکو اپنی داہنی جانب کھڑا کیا تھا اور عورت کو اپنے پیچھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ اللَّيْلِ فَأَطْلَقَ الْقِرْبَةَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَوْکَأَ الْقِرْبَةَ ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ کَمَا تَوَضَّأَ ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي بِيَمِينِهِ فَأَدَارَنِي مِنْ وَرَائِهِ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ-
مسدد، یحیی، عبدالملک، بن ابی سلیمان، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات میں اپنی خالہ میمونہ کے پاس رہا پس رات میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھے اور مشک کا منہ کھول کر وضو کیا پھر اسکا منہ بند کر دیا اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے میں بھی اٹھا اور اٹھ کر اسی طرح وضو کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا پھر میں آ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا داہنا پہلو پکڑا اور پیچھے سے گھما کر اپنی داہنی جانب کھڑا کر لیا پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔
-
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ فَأَخَذَ بِرَأْسِي أَوْ بِذُؤَابَتِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ-
عمرو بن عون، ہشیم، ابوبشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی واقعہ میں روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا سر پکڑ کر (یا یہ کہا کہ) میرے سر کے بال پکڑ کر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کر لیا۔
-