TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
جب حاکم دشمن پر غالب ہو جائے تو میدان جنگ میں ٹھہرے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ح و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَا حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَلَبَ عَلَی قَوْمٍ أَقَامَ بِالْعَرْصَةِ ثَلَاثًا قَالَ ابْنُ المُثَنَّی إِذَا غَلَبَ قَوْمًا أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ بِعَرْصَتِهِمْ ثَلَاثًا قَالَ أَبُو دَاوُد کَانَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ يَطْعَنُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ لِأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ قَدِيمِ حَدِيثِ سَعِيدٍ لِأَنَّهُ تَغَيَّرَ سَنَةَ خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ وَلَمْ يُخْرِجْ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا بِأَخَرَةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد يُقَالُ إِنَّ وَکِيعًا حَمَلَ عَنْهُ فِي تَغَيُّرِهِ-
محمد بن مثنی، معاذ بن معاذ، ہارون بن عبداللہ روح، سعید، قتادہ، انس، حضرت ابوطلحہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم پر غالب آتے تو میدان جنگ میں تین رات ٹھہرتے۔ اور ابن مثنی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں تین رات ٹھہرنا پسند فرماتے۔۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یحیی بن سعید اس حدیث میں طعن کرتے تھے کیونکہ یہ سعید کی پہلی حدیثوں میں سے نہیں ہے کیونکہ سال کی عمر میں ان کے حافظہ میں تغیر پیدا ہو گیا تھا اور یہ حدیث بھی ان کی آخر عمر سے تعلق رکھتی ہے۔۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ مشہور یہ ہے کہ وکیع نے سعید سے ان کے زمانہ تغیر ہی میں حدیث حاصل کی ہے۔
-