TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
جب جہاد کا سامان کرے اور جہاد میں نہ جاسکے تو وہ سامان کسی اور مجاہد کو دیدے
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ فَتًی مِنْ أَسْلَمَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ وَلَيْسَ لِي مَالٌ أَتَجَهَّزُ بِهِ قَالَ اذْهَبْ إِلَی فُلَانٍ الْأَنْصَارِيِّ فَإِنَّهُ کَانَ قَدْ تَجَهَّزَ فَمَرِضَ فَقُلْ لَهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْرِئُکَ السَّلَامَ وَقُلْ لَهُ ادْفَعْ إِلَيَّ مَا تَجَهَّزْتَ بِهِ فَأَتَاهُ فَقَالَ لَهُ ذَلِکَ فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ يَا فُلَانَةُ ادْفَعِي لَهُ مَا جَهَّزْتِنِي بِهِ وَلَا تَحْبِسِي مِنْهُ شَيْئًا فَوَاللَّهِ لَا تَحْبِسِينَ مِنْهُ شَيْئًا فَيُبَارِکَ اللَّهُ فِيهِ-
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کے ایک جوان نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرا ارادہ جہاد میں شرکت کا ہے مگر میرے پاس سامان جہاد نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا فلاں انصاری کے پاس جا اس نے جہاد کا سامان کیا تھا لیکن بیمار پڑ گیا (اسلیے نہیں جاسکا) اس سے جا کر کہنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تجھے سلام کہا ہے اور یہ کہ جو اسباب تو نے جہاد کے لیے جمع کیا تھا وہ مجھے دیدے۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا اور اس انصاری کے پاس جا کر وہی کیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا۔ اس انصاری نے اپنی بیوی سے کہا تو نے جسقدر سامان میرے لیے تیار کیا تھا وہ اس جوان کو دے دے اور اس میں سے کچھ بھی باقی نہ رکھ۔ خدا کی قسم اگر تو اس میں سے کچھ لے گی تو اس میں کچھ بھی برکت نہ ہوگی۔
-