جب تیز ہواچلے تو کیا پڑھے؟

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ وَسَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ شَبِيبٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الرِّيحُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ قَالَ سَلَمَةُ فَرَوْحُ اللَّهِ تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ وَتَأْتِي بِالْعَذَابِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَلَا تَسُبُّوهَا وَسَلُوا اللَّهَ خَيْرَهَا وَاسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا-
احمد بن محمد مروزی، سلمہ، عبدالرزاق، معمر، زہری، ثابت بن قیس، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا آپ فرماتے تھے کہ ہوا اللہ کا ایک حکم ہے رحمت لے کر بھی آتی ہے اور عذاب لے کر بھی سو جب تم اسے دیکھو کہ تیز ہوا چل رہی ہے تو ہوا کو برا بھلا مت کہو بلکہ اللہ سے اس کی خیر مانگو اور اللہ کی پناہ مانگو اس کے شر سے۔
Narrated AbuHurayrah: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: The wind comes from Allah's mercy. Salamah's version has: It is Allah's mercy; it (sometimes) brings blessing and (sometimes) brings punishment. So when you see it, do not revile it, but ask Allah for some of its good, and seek refuge in Allah from its evil.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ مُسْتَجْمِعًا ضَاحِکًا حَتَّی أَرَی مِنْهُ لَهَوَاتِهِ إِنَّمَا کَانَ يَتَبَسَّمُ وَکَانَ إِذَا رَأَی غَيْمًا أَوْ رِيحًا عُرِفَ ذَلِکَ فِي وَجْهِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا الْغَيْمَ فَرِحُوا رَجَائَ أَنْ يَکُونَ فِيهِ الْمَطَرُ وَأَرَاکَ إِذَا رَأَيْتَهُ عُرِفَتْ فِي وَجْهِکَ الْکَرَاهِيَةُ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَا يُؤَمِّنُنِي أَنْ يَکُونَ فِيهِ عَذَابٌ قَدْ عُذِّبَ قَوْمٌ بِالرِّيحِ وَقَدْ رَأَی قَوْمٌ الْعَذَابَ فَقَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا-
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، عمر، ابانضر، سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے کبھی رسول اللہ کو خوب کھل کھلا کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ کا کوّا (منہ میں گوشت کا لٹکا ہوا ٹکڑا) نظر آیا ہو آپ تو بس تبسم فرمایا کرتے تھے اور آپ جب ابر یا ہوا چلتی دیکھتے تو اس کا اثر آپ کے چہرہ مبارک پر معلوم ہونے لگتا تھا میں نے ایک بار عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگ ابر و بادل کو دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں کہ اس امید پر کہ اس میں بارش ہوگی اور میں آپ کو دیکھتی ہوں کہ جب آپ ابر وغیرہ دیکھتے ہیں تو آپ کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ کہیں اس میں عذاب نہ ہو ایک قوم کو ہوا کے عذاب سے ہلاک کیا گیا تھا قوم نے عذاب کو دیکھا تو کہنے لگی کہ یہ تو ابر ہے برسنے والا ہے۔
-
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا رَأَی نَاشِئًا فِي أُفُقِ السَّمَائِ تَرَکَ الْعَمَلَ وَإِنْ کَانَ فِي صَلَاةٍ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّهَا فَإِنْ مُطِرَ قَالَ اللَّهُمَّ صَيِّبًا هَنِيئًا-
ابن بشار، عبدالرحمٰن، سفیان، حضرت مقدام بن شریح اپنے والد سے اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب آسمان کے افق سے ابر اٹھتا دیکھتے تو سارے کام چھوڑ دیتے۔ اگرچہ اگر نماز میں ہوتے تو اسے پورا کر کے فارغ ہو بیٹھتے۔ پھر فرماتے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّهَا فَإِنْ مُطِرَ۔ اے اللہ میں آپ کی پناہ پکڑتا ہوں اس کے شر سے۔ اگر وہ بادل برس جاتا تو فرماتے اللھم صیبا ھنیبا۔ اے اللہ خوب برسا برکت والا۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: When the Prophet (peace_be_upon_him) saw a cloud formation in the sky, he left work, even if he were at prayer, and then would say: "O Allah! I seek refuge in Thee from its evil. " If it rained, he would say: "O Allah! send a beneficial downpour."