TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
طلاق کا بیان
جب بچہ کے بارے میں شک پیدا ہو جائے تو کیا حکم ہے
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي جَائَتْ بِوَلَدٍ أَسْوَدَ فَقَالَ هَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا قَالَ فَأَنَّی تُرَاهُ قَالَ عَسَی أَنْ يَکُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ قَالَ وَهَذَا عَسَی أَنْ يَکُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ-
ابن ابی خلف، سفیان، زہری، سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ بنی فزارہ کے ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بیوی کے کالا بچہ پیدا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں؟ اس نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ان اونٹوں کا رنگ کیسا ہے؟ اس نے کہا۔ سرخ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا ان اونٹوں میں کوئی بھورے رنگ کا بھی ہے؟ وہ بولا شاید یہ رنگ کسی رگ نے کھینچ لیا ہو
Narrated AbuHurayrah: A bedouin came to the Prophet (peace_be_upon_him), and said: My wife has given birth to a black son, and I disown him. He then narrated the rest of the tradition to the same effect.
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَهُوَ حِينَئِذٍ يُعَرِّضُ بِأَنْ يَنْفِيَهُ-
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، حضرت زہری نے اسی مفہوم کی روایت ذکر کی ہے اس میں یہ ہے کہ (وہ مرد بچہ کے کالے رنگ سے) اس بات کا اشارہ کر رہا تھا کہ وہ بچہ اس کا نہیں ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ وَإِنِّي أُنْکِرُهُ فَذَکَرَ مَعْنَاهُ-
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بیوی نے سیاہ رنگ کا بچہ جنا ہے۔ باقی مضمون سابقہ حدیث کی طرح ہے
Narrated AbuHurayrah: A bedouin came to the Prophet (peace_be_upon_him), and said: My wife has given birth to a black son, and I disown him. He then narrated the rest of the tradition to the same effect.