جب اذان سنو تو اسکا جواب دو

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ النِّدَائَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ-
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک بن شہاب، عطاء بن یزید لیثی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ورایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم اذان سنو تم بھی ویسا ہی کہو جیسا کہ مؤذن کہتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ وَحَيْوَةَ وَسَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ کَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا سَمِعْتُمْ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّی عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِي الْوَسِيلَةَ فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَا تَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ تَعَالَی وَأَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَنَا هُوَ فَمَنْ سَأَلَ اللَّهَ لِي الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ عَلَيْهِ الشَّفَاعَةُ-
محمد بن سلمہ، ابن وہب، ابن لہیعہ، حیوہ، سعید بن ایوب، کعب بن علقمہ، عبدالرحمن بن جبیر، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم مؤذن کی اذان سنو تو تم بھی ویسا ہی کہو جیسا وہ کہتا جائے اس کے بعد مجھ پر درود بھیجو اس لیے کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ اپنی رحمت نازل فرمائے گا پھر میرے لیے وسیلہ طلب کرو اور وسیلہ جنت میں ایک مرتبہ کا نام ہے جو اللہ کے بندوں میں سے کسی ایک ہی بندے کو ملے گا اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں گا پس جو شخص میری لیے وسیلہ طلب کرے گا اس کے لیے میری شفاعت حلال ہو گی۔
-
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ حُيَيٍّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي الْحُبُلِيَّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ کَمَا يَقُولُونَ فَإِذَا انْتَهَيْتَ فَسَلْ تُعْطَهْ-
ابن سرح، محمد بن سلمہ، ابن وہب، حیی، ابوعبدالرحمن، حضرت عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مؤذنوں کو ہم پر فضیلت حاصل ہے (لہذا ہم کو بھی کوئی ایسا کام بتایئے جو ہماری فضیلت کا سبب ہو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جیسا کہ مؤذن کہے اور جب تو (اذان کے جواب سے) فارغ ہو جائے تو (اللہ سے جو چاہے) مانگ تجھے دیا جائے گا۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: A man said: Apostle of Allah, the mu'adhdhins excel us. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Say (the same words) as they say, and when you come to the end, make a petition and that will be granted to you.
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ الْحُکَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا غُفِرَ لَهُ-
قتیبہ بن سعید، لیث حکیم، بن عبداللہ بن قیس، عامر بن سعید، ابووقاص، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مؤذن کی (شہادتین) سنے اور اسکے جواب میں کہے کہ میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندے اور اسکے رسول ہیں اور راضی ہوں میں اللہ کو رب مان کر اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رسول مان کر اور اسلام کو دین مان کر تو اسکے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
-
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ يَتَشَهَّدُ قَالَ وَأَنَا وَأَنَا-
ابراہیم بن مہدی، علی بن مسہر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مؤذن کو شہادتین کہتے ہوئے سنتے تو فرماتے میں بھی اس پر گواہ ہوں۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسَافٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ فَقَالَ أَحَدُکُمْ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ فَإِذَا قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ ثُمَّ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ-
محمد بن مثنی، محمد بن جہضم، اسماعیل بن جعفر، عمارہ بن غزیہ حبیب بن عبدالرحمن بن اساف، حفص بن عاصم بن عمر، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب مؤذن کہے اَللہ اَکبَر اَللہ اَکبَر تو سننے والا بھی اسکے جواب میں کہے ،اَللہ اَکبَر ، اَللہ اَکبَر، اور جب وہ کہے اَشھَدُ اَن لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ، تو وہ بھی اَشھَدُ اَن لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ، کہے جب وہ کہے اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللہ، تو سننے والا بھی کہے اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللہ، جب وہ حَیَّ عَلَی الصَّلوٰة کہے تو یہ کہے لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِا اللہ، اور جب وہ حَیَّ عَلَی الفَلَاح کہے تو یہ پھر لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِا اللہ کہے اور جب وہ اَللہ اَکبَر اَللہ اَکبَر کہے تو یہ بھی کہے اَللہ اَکبَر اَللہ اَکبَر اور جب وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہے تو یہ بھی کہے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ۔ (اور یہ اذان کا جواب) حضور قلب سے ہو تو وہ جنت میں جائیگا۔
-