TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
تیمم کر کے نماز پڑھ لینے کے بعد پانی حاصل ہو جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ الْمَسَيَّبِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَائٌ فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا فَصَلَّيَا ثُمَّ وَجَدَا الْمَائَ فِي الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاةَ وَالْوُضُوئَ وَلَمْ يُعِدْ الْآخَرُ ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَا ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَأَجْزَأَتْکَ صَلَاتُکَ وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ لَکَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَغَيْرُ ابْنِ نَافِعٍ يَرْوِيهِ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ عُمَيْرَةَ بْنِ أَبِي نَاجِيَةَ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَذِکْرُ أَبِی سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ وَهُوَ مُرْسَلٌ-
محمد بن اسحاق ، عبداللہ بن نافع، لیث، بن سعد، بکر بن سوادہ، عطاء، بن یسار، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی سفر میں نکلے نماز کا وقت آگیا اور پانی ساتھ نہ تھا تو دونوں نے تیمم کر کے نماز پڑھ لی پھر وقت کے اندر اندر انکو پانی مل گیا تو ان میں سے ایک نے دوبارہ وضو کر کے نماز پڑھ لی اور دوسرے شخص نے دوبارہ نماز نہ پڑھی پھر جب یہ دونوں شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے اپنا واقعہ ذکر کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے جس نے دوبارہ نماز نہیں پڑھی تھی فرمایا تو نے سنت پر عمل کیا اور تیری نماز کافی ہوگئی اور جس شخص نے دوبارہ وضو کر کے نماز پڑھی تھی اس سے فرمایا کہ تیرے لیے دوہرا ثواب ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ نافع کے علاوہ اس حدیث کو یحیی نے روایت کیا ہے لیث نے بواسطہ عمیرہ بن ابی ناجیہ بواسطہ بکر بن سوادہ بواسطہ عطاء بن یسار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ابوداؤد کہتے ہیں اور ابوسعید کا ذکر اس حدیث میں محفوظ نہیں ہے اور مرسل ہے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَی إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ-
عبداللہ بن مسلمہ، ابن لہیعہ، بکر بن سوادہ، ابوعبد اللہ، اسماعیل، بن عبید، عطاء، بن یسار، حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اصحاب رسول میں سے دو شخص پھر پہلی حدیث کی طرح ذکر کیا۔
-