TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
تیرلے کر مسجد میں جانا
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَمَرَ رَجُلًا کَانَ يَتَصَدَّقُ بِالنَّبْلِ فِي الْمَسْجِدِ أَنْ لَا يَمُرَّ بِهَا إِلَّا وَهُوَ آخِذٌ بِنُصُولِهَا-
قتیبہ بن سعید، لیث ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا کہ جو مسجد میں تیر تقسیم کر رہا تھا کہ اگر وہ تیروں کو لے کر نکلے تو انکی پیکانیں پکڑے رہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَرَّ أَحَدُکُمْ فِي مَسْجِدِنَا أَوْ فِي سُوقِنَا وَمَعَهُ نَبْلٌ فَلْيُمْسِکْ عَلَی نِصَالِهَا أَوْ قَالَ فَلْيَقْبِضْ کَفَّهُ أَوْ قَالَ فَلْيَقْبِضْ بِکَفِّهِ أَنْ تُصِيبَ أَحَدًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ-
محمد بن علاء، ابواسامہ، یزید ابوبردہ، حضرت ابوموسی اشعری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص تم میں سے ہماری مسجد یا بازار میں آئے اور اس کے ہاتھ میں تیر ہوں تو ان کی پیکان ہاتھ میں پکڑے رہے یا یہ کہا کہ مٹھی میں دبائے رہے ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو لگ جائے۔
-