TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
خرید وفروخت کا بیان
تاجروں سے شہر سے باہر ہی سودا کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبِعْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تَلَقَّوْا السِّلَعَ حَتَّی يُهْبَطَ بِهَا الْأَسْوَاقَ-
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی دوسرے کی فروخت پر اپنی چیز فروخت نہ کرے۔ اور جب تک بیوپاری اپنا سامان بازار میں نہ اتاریں آگے (شہر سے باہر) جا کر نہ ملے۔
-
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو الرَّقِّيَّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ تَلَقِّي الْجَلَبِ فَإِنْ تَلَقَّاهُ مُتَلَقٍّ مُشْتَرٍ فَاشْتَرَاهُ فَصَاحِبُ السِّلْعَةِ بِالْخِيَارِ إِذَا وَرَدَتْ السُّوقَ قَالَ أَبُو عَلِيٍّ سَمِعْتُ أَبَا دَاوُدَ يَقُولُ قَالَ سُفْيَانُ لَا يَبِعْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَيْعِ بَعْضٍ أَنْ يَقُولَ إِنَّ عِنْدِي خَيْرًا مِنْهُ بِعَشَرَةٍ-
ربیع بن نافع، ابوتوبہ، عبید اللہ، ابن عمر، ایوب ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلقی جلب سے منع فرمایا اور اگر کوئی آگے جا کر مال خرید لے تو اب صاحب مال یعنی فروخت کرنے والے تاجر کو بازار میں آنے کے بعد اختیار ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ سفیان ثوری نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی دوسرے کی فروخت پر نہ بیچے اس طور پر کہ اس سے کہے کہ میرے پاس یہی چیز اس سے بہتر دس روپے میں ہے۔
-