بیعت کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ وَسَلَمَةُ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ إِنِّي إِنْ لَا أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْتَخْلِفْ وَإِنْ أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ أَبَا بَکْرٍ قَدْ اسْتَخْلَفَ قَالَ فَوَاللَّهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ ذَکَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ فَعَلِمْتُ أَنَّهُ لَا يَعْدِلُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدًا وَأَنَّهُ غَيْرُ مُسْتَخْلِفٍ-
محمد بن داؤد ، سلمہ، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ (جب حضرت عمر زخمی ہوئے اور لوگوں نے مشورہ دیا کہ وہ کسی کو اپنے بعد خلیفہ نامزد کر دیں تو) حضرت عمر نے فرمایا اگر میں کسی کو خلیفہ نامزد نہ کروں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی کسی کو اپنے بعد نامزد نہیں فرمایا تھا اور اگر میں اپنے بعد کسی کو خلیفہ نامزد کر جاؤں تو (اس کی بھی نظیر موجود ہے کہ) حضرت ابوبکر نے اپنے بعد خلیفہ نامزد کیا۔ ابن عمر کہتے ہیں کہ بخدا حضرت عمر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر کے سوا کسی اور کا ذکر نہیں کیا تب میں نے جان لیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر کسی کو نہ کریں گے۔
-
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کُنَّا نُبَايِعُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَيُلَقِّنُنَا فِيمَا اسْتَطَعْتَم-
حفص بن عمر، شعبہ، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سمع و طاعت پر بیعت کرتے تھے (اور آپ بطور شفقت فرماتے تھے یہ بھی کہو) جہاں تک ممکن ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ عَنْ بَيْعَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّسَائَ قَالَتْ مَا مَسَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ إِلَّا أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا فَإِذَا أَخَذَ عَلَيْهَا فَأَعْطَتْهُ قَالَ اذْهَبِي فَقَدْ بَايَعْتُکِ-
احمد بن صالح، وہب، مالک، ابن شہاب حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے رسول اللہ کی عورتوں سے بیعت کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا آپ نے بیعت کرتے وقت کبھی کسی اجنبی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا آپ عورت سے صرف عہد لیتے جب وہ عہد کر چکتی تو آپ اس سے فرماتے کہ جا ! میں تجھ سے بیعت لے چکا۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زَهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ صَغِيرٌ فَمَسَحَ رَأْسَهُ-
عبیداللہ بن عمر، عبداللہ بن یزید، سعید بن ابی ایوب، ابوعقیل، زہرہ بن معبد، حضرت عبداللہ بن ہشام سے روایت ہے کہ ان کو ان کی ماں زینب بنت حمید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئیں اور بولیں یا رسول اللہ ! اس سے بیعت لے لیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابھی یہ کم سن ہے۔ پھر آپ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا
-