TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نکاح کا بیان
بڑے ہو کر دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ الْمَعْنَی وَاحِدٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا رَجُلٌ قَالَ حَفْصٌ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَيْهِ وَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ ثُمَّ اتَّفَقَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ فَقَالَ انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُکُنَّ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنْ الْمَجَاعَةِ-
حفص بن عمر، شعبہ، محمد بن کثیر، سفیان، اشعث بن سلیم، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اس حال میں ایک شخص ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات ناگوار گزری اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ کا رنگ بدل گیا انہوں نے عرض کیا کہ یہ میرا دودھ شریک بھائی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ذرا سوچو تو سہی تمہارا بھائی کون ہے؟ دودھ کا رشتہ تو صرف بھوک سے ہے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُطَهَّرٍ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ لَا رِضَاعَ إِلَّا مَا شَدَّ الْعَظْمَ وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ فَقَالَ أَبُو مُوسَی لَا تَسْأَلُونَا وَهَذَا الْحَبْرُ فِيکُمْ-
عبدالسلام، مطہر، سلیمان بن مغیرہ، ابوسی، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رضاعت وہی ہے جو ہڈی کو مضبوط کرے اور گوشت کو بڑھائے ابوموسی اشعری نے فرمایا کہ جب تک تم میں یہ صاحب علم ( عبداللہ بن مسعود) موجود ہیں تب تک ہم سے مسائل دریافت نہ کرو (کیونکہ یہ ہم سے زیادہ دینی امور جاننے والے ہیں)
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِي مُوسَی الْهِلَالِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ أَنْشَزَ الْعَظْمَ-
محمد بن سلیمان، وکیع، سلیمان، بن مغیرہ، ابوموسی یہی حدیث ایک دوسری سند کے ساتھ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے جس میں (بجائے ماشد العظم کے) أَنْشَزَ الْعَظْمَ ہے۔
-