TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
طب کا بیان
بچوں کے حلق کو دبانے کا بیان
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ وَحَامِدُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لِي قَدْ أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْعُذْرَةِ فَقَالَ عَلَامَ تَدْغَرْنَ أَوْلَادَکُنَّ بِهَذَا الْعِلَاقِ عَلَيْکُنَّ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ يُسْعَطُ مِنْ الْعُذْرَةِ وَيُلَدُّ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي بِالْعُودِ الْقُسْطَ-
مسدد، حامد بن یحیی، سفیان، زہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، ام قیس بنت محصن، فرماتی ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اپنے بیٹے کو لے کر جس کا میں نے حلق دبایا تھا عذرہ بیماری کی وجہ سے آپ نے فرمایا کہ تم اپنی اولادوں کے حلق کو اس طرح کیوں دباتی ہوں تمہارے لیے ضروری ہے کہ عود ہندی لیا کرو اس لیے کہ اس میں سات طرح کی شفا ہے ان میں سے ایک ذات الجنب ہے عذرہ بیماری میں اسے ناک میں ڈالا جائے، امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ عود سے مراد قسط (ہندی) ہے۔
-