TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کتاب الزکوٰة
بنی ہاشم کے لیے صدقہ لینا جائز نہیں ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا عَلَی الصَّدَقَةِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ اصْحَبْنِي فَإِنَّکَ تُصِيبُ مِنْهَا قَالَ حَتَّی آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَإِنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ-
محمد بن کثیر، شعبہ، حکم ابن ابی رافع، حضرت ابن ابی رافع سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی مخزون میں سے ایک شخص کو صدقہ کی وصولیابی کے لیے بھیجا اس نے ابورافع سے کہا تم بھی میرے ساتھ رہو تمہیں بھی کچھ مل جائے گا میں نے کہا پہلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کر لوں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر پوچھا تو فرمایا کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اس قوم میں شمار ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ لینا جائز نہیں ہے (لہذا تیرے لیے بھی جائز نہ ہوگا کیونکہ تو ہمارا آزاد کردہ غلام ہے)۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَمُرُّ بِالتَّمْرَةِ الْعَائِرَةِ فَمَا يَمْنَعُهُ مِنْ أَخْذِهَا إِلَّا مَخَافَةَ أَنْ تَکُونَ صَدَقَةً-
موسی بن اسماعیل، مسلم بن ابراہیم، حماد، قتادہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ اگر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کھجور بھی ایسی مل جاتی جس کا مالک معلوم نہ ہوتا تو اسکو محض اس خیال سے نہ لیتے کہ کہیں یہ صدقہ کی نہ ہو۔
-
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً فَقَالَ لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَکُونَ صَدَقَةً لَأَکَلْتُهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ هَکَذَا-
نصر بن علی، خالد بن قیس، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کھجور ملی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر مجھ کو یہ خوف نہ ہوتا کہ یہ صدقہ کی ہے تو میں اسکو کھا لیتا ابوداؤد کہتے ہیں کہ ہشام نے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَنِي أَبِي إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلٍ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ مِنْ الصَّدَقَةِ-
محمد بن عبید محمد بن فضیل، اعمش، حبیب بن ابی ثابت، کریب، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے والد نے مجھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا وہ اونٹ لینے کے لیے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکو صدقہ میں دیے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ زَادَ أَبِي يُبَدِّلُهَا لَهُ-
محمد بن علاء، عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن ابی عیبدہ، اعمش، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے دوسری سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔
-