TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
بعض لوگوں کے نزدیک مالک کی اجازت کے بغیر جانوروں کا دودھ نہ پینا چاہئے
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحْلِبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ أَيُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ تُؤْتَی مَشْرَبَتُهُ فَتُکْسَرَ خِزَانَتُهُ فَيُنْتَثَلَ طَعَامُهُ فَإِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَتَهُمْ فَلَا يَحْلِبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِهِ-
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص دوسرے کے جانور کا دودھ نہ نکالے بغیر مالک کی اجازت کے۔ کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ کوئی شخص اس کی کھڑکی کھول کر اس کی الماری توڑ کر اس کا غلہ نکال لے جائے؟ اس طرح جانوروں کے تھن ان کے خزانے اور کھانے ہیں لہذا کوئی شخص مالک کی اجازت کے بغیر جانوروں کا دودھ نہ نکالے۔
-