TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
باپ کا اولاد کو بوسہ دینا
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُقَبِّلُ حُسَيْنًا فَقَالَ إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنْ الْوَلَدِ مَا فَعَلْتُ هَذَا بِوَاحِدٍ مِنْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ-
مسدد، سفیان، زہری، ابوسلمہ، ابوہریرہ، اقرع بن حابس، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اقرع بن حابس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حضرت حسن کو بوسہ دے رہے ہیں اقرع نے کہا کہ میرے دس لڑکے ہیں میں نے تو ان میں سے کسی کے ساتھ یہ نہیں کیا تو رسول اللہ نے فرمایا کہ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ ثُمَّ قَالَ تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَکِ وَقَرَأَ عَلَيْهَا الْقُرْآنَ فَقَالَ أَبَوَايَ قُومِي فَقَبِّلِي رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ أَحْمَدُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا إِيَّاکُمَا-
موسی بن اسماعیل، حماد، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمہیں بشارت ہو کر بیشک اللہ نے تمہارا عذر نازل فرما دیا ہے اور آپ نے ان کو قرآن کریم کی آیات پڑھ کر سنائیں میرے والدین نے کہا کہ کھڑی ہو جاؤ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک کو بوسہ دو تو میں نے کہا کہ میں اللہ عزوجل کی تعریف کرتی ہوں نہ کہ تمہاری۔
-