TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان
باپ داداکی قسم کھانے کی ممانعت
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَکَهُ وَهُوَ فِي رَکْبٍ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ فَمَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَسْکُتْ-
احمد بن یونس، زہیر، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر، حضرت عمربن خطاب سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے اس حال میں کہ وہ (عمر) ایک قافلہ میں تھے اور (پرانی عادت کے مطابق) آباؤ اجداد کی قسم کھا رہے تھے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تم کو آباؤ اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے اور اگر کسی وجہ سے قسم کہانی ہی ہو تو اللہ کی قسم کھاؤ یا پھر خاموش رہو۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ مَعْنَاهُ إِلَی بِآبَائِکُمْ زَادَ قَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَذَا ذَاکِرًا وَلَا آثِرًا-
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت عمر سے یہی حدیث ایک دوسری سند کے ساتھ مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ پھر زندگی بھر میں نے غیر اللہ کی قسم نہ کھائی نہ اصالۃ اور نہ حکایت۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يَحْلِفُ لَا وَالْکَعْبَةِ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ أَشْرَکَ-
محمد بن علاء، ادریس، حضرت سعید بن ابی عبید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر نے ایک شخص کو سنا وہ کہہ رہا تھا کہ۔ نہیں۔ قسم ہے کعبہ کہ۔ (یعنی وہ کعبہ کی قسم کھا رہا تھا) تو انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ فرماتے تھے۔ جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔
Narrated Abdullah ibn Umar: Sa'id ibn Ubaydah said: Ibn Umar heard a man swearing: No, I swear by the Ka'bah. Ibn Umar said to him: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: He who swears by anyone but Allah is polytheist.
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ نَافِعِ بْنِ مَالِکِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي فِي حَدِيثِ قِصَّةِ الْأَعْرَابِيِّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ دَخَلَ الْجَنَّةَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ-
سلیمان بن داؤد، اسماعیل بن جعفر، ابوسہیل، نافع بن مالک، عامر، حضرت طلحہ بن عبیداللہ سے ایک اعرابی کے قصہ میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس کے باپ کی اس نے مراد پائی۔ اگر یہ سچا ہے تو جنت میں داخل ہوگا قسم اس کے باپ کی اگر یہ سچا ہے۔
-