بارش کے دن جمعہ کو جانے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ يَوْمَ حُنَيْنٍ کَانَ يَوْمَ مَطَرٍ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيَهُ أَنَّ الصَّلَاةَ فِي الرِّحَالِ-
محمد بن کثیر، ہمام، قتادہ حضرت ابوملیح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حنین کے دن بارش ہو رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ یہ اعلان کر دیا جائے کہ نماز اپنے اپنے ٹھکانوں پر پڑھ لو۔
Narrated Usamah ibn Umayr al-Huzali: The rain was falling on the day when the Battle of Hunayn took place. The Prophet (peace_be_upon_him), therefore, commanded that the people should offer their prayer in their camps.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ صَاحِبٍ لَهُ عَنْ أَبِي مَلِيحٍ أَنَّ ذَلِکَ کَانَ يَوْمَ جُمُعَةٍ-
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید، حضرت ابوملیح سے روایت ہے کہ یہ جمعہ کا دن تھا
-
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ خَبَّرَنَا عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ وَأَصَابَهُمْ مَطَرٌ لَمْ تَبْتَلَّ أَسْفَلُ نِعَالِهِمْ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُصَلُّوا فِي رِحَالِهِمْ-
نصر بن علی، سفیان بن حبیب، خالد حذا، ابوقلابہ ابوملیح سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے والد سے سنا وہ کہتے تھے کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر جمعہ کے دن میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اسی دن بارش ہو رہی تھی مگر اتنی کم کہ لوگوں کے جوتوں کے تلے بھی نہ بھیگ سکے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم کیا کہ اپنے اپنے ٹھکانوں پر پڑھ لو۔
Narrated Usamah ibn Umayr al-Huzali: Usamah attended the Prophet (peace_be_upon_him) on the occasion of the treaty of al-Hudaybiyyah on Friday. The rain fell as little as the soles of the shoes of the people were not set. He (the Prophet) commanded them to offer Friday prayer in their dwellings.