TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ قَالَ مُحَمَّدٌ هُوَ أَبُو أَسَدِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ الْوُضُوئِ فَقَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ وَکُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ-
محمد بن عیسی، شریک، عمرو بن عامر، محمد اسد بن عمرو نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے وضو کا حکم دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے اور ہم لوگ کئی نمازوں کو ایک ہی وضو سے پڑھ لیا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ إِنِّي رَأَيْتُکَ صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَکُنْ تَصْنَعُهُ قَالَ عَمْدًا صَنَعْتُهُ-
مسدد، یحیی، سفیان، علقمہ بن مرثد، حضرت سلیمان بن بریدہ (اپنے والد بریدہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے پانچ نمازوں کو پڑھا، اور موزوں پر مسح کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے آج آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ کام کرتے دیکھا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے کبھی نہیں کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے یہ کام قصداً کیا ہے۔
-