TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جنازوں کا بیان
ایک مدت گزرنے کے بعد قبر پر جنازہ کی نماز پڑھنا
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّی عَلَی أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَی الْمَيِّتِ ثُمَّ انْصَرَفَ-
قتیبہ بن سعید، لیث، یزید بن ابی حبیب، ابوخیر، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے نکلے اور احد کے شہیدوں پر نماز پڑھی جس طرح میت پر نماز پڑھا کرتے ہیں اس کے بعد آپ لوٹ آئے۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی قَتْلَی أُحُدٍ بَعْدَ ثَمَانِي سِنِينَ کَالْمُوَدِّعِ لِلْأَحْيَائِ وَالْأَمْوَاتِ-
حسن بن علی، یحیی، بن آدم، ابن مبارک، حیوہ بن شریح، حضرت یزید بن ابی حبیب سے اسی طرح روایت ہے اس میں یہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے شہیدوں پر آٹھ سال کے بعد نماز پڑھی۔ گویا آپ زندوں اور مردوں سے رخصت ہو رہے ہیں۔
-