TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
روزوں کا بیان
ایک دن روزہ اور ایک دن ناغہ کرنا
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَمُسَدَّدٌ وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرًا قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَوْسٍ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللَّهِ تَعَالَی صِيَامُ دَاوُدَ وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللَّهِ تَعَالَی صَلَاةُ دَاوُدَ کَانَ يَنَامُ نِصْفَهُ وَيَقُومُ ثُلُثَهُ وَيَنَامُ سُدُسَهُ وَکَانَ يُفْطِرُ يَوْمًا وَيَصُومُ يَوْمًا-
احمد بن حنبل، محمد بن عیسی، مسدد، احمد، سفیان، عمرو بن اوس، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے مجھ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزے داد علیہ السلام والے روزے ہیں اور سب سے پسندیدہ نماز بھی داؤد علیہ السلام کی نماز ہے وہ پہلی آدھی رات تک سوتے تہائی رات نماز پڑھتے اور پھر رات کا چھٹا حصہ سوتے۔ وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن ناغہ کرتے (اسی کو صوم دادی کہتے ہیں)
-