ایک دفعہ میں کئی کئی کھجوریں ملا کر کھانا

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْإِقْرَانِ إِلَّا أَنْ تَسْتَأْذِنَ أَصْحَابَکَ-
واصل بن عبدالاعلی، ابن فضیل، ابواسحاق ، جبلہ بن سحیم، ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی کئی کھجوروں کو ایک ساتھ ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ تم اپنے ساتھ کھانے والوں سے اجازت لے لو۔
-