TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
ایک جانور پر تین آدمیوں کا سوار ہونا
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ مُوَرِّقٍ يَعْنِي الْعِجْلِيَّ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ اسْتُقْبِلَ بِنَا فَأَيُّنَا اسْتُقْبِلَ أَوَّلًا جَعَلَهُ أَمَامَهُ فَاسْتُقْبِلَ بِي فَحَمَلَنِي أَمَامَهُ ثُمَّ اسْتُقْبِلَ بِحَسَنٍ أَوْ حُسَيْنٍ فَجَعَلَهُ خَلْفَهُ فَدَخَلْنَا الْمَدِينَةَ وَإِنَّا لَکَذَلِکَ-
ابو صالح، محبوب بن موسی، ابواسحاق ، عاصم بن سلیمان، حضرت عبداللہ بن جعفر سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت سفر سے واپس آتے تو (ہمارے بڑے) ہم بچوں کو استقبال کے لئے بھیجتے اور ہم میں سے جو پہلے پہنچتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو اپنے آگے سواری پر بٹھا لیتے پس میں پہلے پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے آگے بٹھا لیا اور اس طرح مدینہ میں داخل ہوئے (یعنی ایک اونٹ پر تین آدمی بیٹھے ہوئے تھے)۔
-