اہل کتاب کے ذبیحہ کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ فَکُلُوا مِمَّا ذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَلَا تَأْکُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْکَرْ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَنُسِخَ وَاسْتَثْنَی مِنْ ذَلِکَ فَقَالَ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ حِلٌّ لَکُمْ وَطَعَامُکُمْ حِلٌّ لَهُمْ-
احمد بن محمد بن ثابت، علی بن حسین، یزید، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ کھاؤ اس میں سے جس پر (بوقت ذبح) اللہ کا نام لیا گیا ہو اور جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اس میں سے نہ کھاؤ۔ یہ آیت منسوخ ہوگئی اور اس سے (اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا کھانا انکے لیے حلال ہے
Narrated Abdullah ibn Abbas: explaining the verse "But the evil ones ever inspire their friend to contend with you" They used to say: Do not eat which Allah killed, but eat which you slaughtered. So Allah revealed the verse: "Eat not of (meats) on which Allah's name hath not been pronounced"...to the end of the verse.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا سِمَاکٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَی أَوْلِيَائِهِمْ يَقُولُونَ مَا ذَبَحَ اللَّهُ فَلَا تَأْکُلُوا وَمَا ذَبَحْتُمْ أَنْتُمْ فَکُلُوا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تَأْکُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْکَرْ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ-
محمد بن کثیر، اسرائیل، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ آیت قرآنی انّ الشیاطین لیوحون الی اولیائھم (شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں) کا شان نزول یہ ہے کہ یہودی کہتے تھے کہ جس کو اللہ نے ذبح کیا (یعنی ازخود مر گیا) اس کو تم نہیں کھاتے ہو اور جس کو تم خود ذبح کرتے ہو اس کو کھا لیتے ہو۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ان (جانوروں) کا گوشت مت کھاؤ جن پر (بوقت ذبحہ) اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَائَتْ الْيَهُودُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا نَأْکُلُ مِمَّا قَتَلْنَا وَلَا نَأْکُلُ مِمَّا قَتَلَ اللَّهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَأْکُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْکَرْ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ-
عثمان بن ابی شیبہ، عمران بن عیینہ، عطاء بن سائب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ کچھ یہودی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور بولے جس جانور کو ہم خود قتل (ذبح) کریں اس کو تو تم کھالو اور جس کو اللہ قتل کرے (یعنی اپنی موت مرے) اس کو نہ کھاؤ (بھلا یہ بھی کوئی بات ہے؟) تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (وَلَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِاسْمُ اللّٰهِ عَلَيْهِ ۔ الخ) 6۔ الانعام : 121) یعنی ان جانوروں کا گوشت مت کھاؤ جن پر بوقت ذبح اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Jews came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: We eat which we kill but we do not eat which Allah kills? So Allah revealed: "Eat not of (meats) on which Allah's name hath not been pronounced." to the end of the verse.