TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کھانے پینے کا بیان
اہل کتاب کے برتن استعمال کرنے کا حکم
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی وَإِسْمَعِيلُ عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُصِيبُ مِنْ آنِيَةِ الْمُشْرِکِينَ وَأَسْقِيَتِهِمْ فَنَسْتَمْتِعُ بِهَا فَلَا يَعِيبُ ذَلِکَ عَلَيْهِمْ-
عثمان بن ابی شیبہ، عبدالاعلی، اسماعیل، برد بن سنان، عطاء، جابر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساتھ غزوات کیا کرتے تو مشرکین کے برتن اور شراب برتن وغیرہ ہمیں ملا کرتے تھے پس ہم ان سے فائدہ اٹھاتے تو حضور نے کبھی اس عیب نہیں لگایا۔ (کہ یہ کرنا جائز نہیں ہے ایسا کبھی نہیں فرمایا )۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: I was on an expedition along with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). We got the vessels and skins of the polytheists and used them. But he did not object to them 9i.e. us) for that (action).
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ بْنِ زَبْرٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ مُسْلِمِ بْنِ مِشْکَمٍ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّا نُجَاوِرُ أَهْلَ الْکِتَابِ وَهُمْ يَطْبُخُونَ فِي قُدُورِهِمْ الْخِنْزِيرَ وَيَشْرَبُونَ فِي آنِيَتِهِمْ الْخَمْرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ وَجَدْتُمْ غَيْرَهَا فَکُلُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَارْحَضُوهَا بِالْمَائِ وَکُلُوا وَاشْرَبُوا-
نصر بن عاصم، محمد بن شعیب، عبداللہ بن علاء بن زبر، ابو عبیداللہ مسلم بن مشکم، ابوثعلبہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کرتے ہوئے فرمایا ہم اہل کتاب کے پڑوسی ہیں اور وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر کا گوشت پکاتے ہیں۔ اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں (اگر ہم ان کے برتن استعمال کریں تو کیا حکم ہے) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تمہیں ان کے برتنوں کے علاوہ دوسرے برتن نہ ملیں تو انہیں پانی سے اچھی طرح دھو لو اور (ان میں) کھاؤ پیو۔
-