اہل مکہ کے لیے قصر صلوة کا حکم

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ حَدَّثَنِي حَارِثَةُ بْنُ وَهْبٍ الْخُزَاعِيُّ وَکَانَتْ أُمُّهُ تَحْتَ عُمَرَ فَوَلَدَتْ لَهُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی وَالنَّاسُ أَکْثَرُ مَا کَانُوا فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ قَالَ أَبُو دَاوُد حَارِثَةُ بْنُ خُزَاعَةَ وَدَارُهُمْ بِمَکَّةَ-
نفیلی، زہیر، ابواسحاق ، حارث بن وہب، حضرت حارثہ بن وہب الخزاعی جنکی والدہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں اور جن کے بطن سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تھے۔ وہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے منی میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور وہاں بہت لوگ تھے پس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو حجة الوداع میں دو رکعتیں پڑھائیں
-