اگر کوئی واقعہ پیش آجائے تو امام خطبہ موقوف کر سکتا ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَنَّ زَيْدَ بْنَ حُبَابٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ وَيَقُومَانِ فَنَزَلَ فَأَخَذَهُمَا فَصَعِدَ بِهِمَا الْمِنْبَرَ ثُمَّ قَالَ صَدَقَ اللَّهُ إِنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَأَوْلَادُکُمْ فِتْنَةٌ رَأَيْتُ هَذَيْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ ثُمَّ أَخَذَ فِي الْخُطْبَةِ-
محمد بن علاء، زید بن حباب، حسین بن واقد، حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے اتنے میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہ گرتے پڑتے ادھر آنکلے اس وقت وہ سرخ دھاری والا کرتہ پہنے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو دیکھ کر منبر سے اترے اور ان کو گود میں اٹھا لیا اور پھر منبر پر چڑھ گئے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے کہ تمھارے مال واولاد آزمائش ہیں میں نے ان دونوں کو دیکھا تو صبر نہ کر سکا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر خطبہ فرما دیا۔
Narrated Buraydah ibn al-Hasib: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) delivered a speech to us; meanwhile al-Hasan and al-Husayn came upon there stumbling, wearing red shirts. He came down from the pulpit, took them and ascended it with them. He then said: Allah truly said: "Your property and your children are only trial" (Ixiv.15). I saw both of them, and I could not wait. Afterwards he resumed the speech.