اگر کوئی شخص نکاح کے بعد عورت کو حاملہ پائے تو کیا کرے؟

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْمَعْنَی قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَقُلْ مِنْ الْأَنْصَارِ ثُمَّ اتَّفَقُوا يُقَالُ لَهُ بَصْرَةُ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً بِکْرًا فِي سِتْرِهَا فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا فَإِذَا هِيَ حُبْلَی فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا وَالْوَلَدُ عَبْدٌ لَکَ فَإِذَا وَلَدَتْ قَالَ الْحَسَنُ فَاجْلِدْهَا و قَالَ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ فَاجْلِدُوهَا أَوْ قَالَ فَحُدُّوهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ قَتَادَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَرَوَاهُ يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَطَائٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَرْسَلُوهُ کُلُّهُمْ وَفِي حَدِيثِ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ أَنَّ بَصْرَةَ بْنَ أَکْثَمَ نَکَحَ امْرَأَةً وَکُلُّهُمْ قَالَ فِي حَدِيثِهِ جَعَلَ الْوَلَدَ عَبْدًا لَهُ-
مخلد بن خالد حسن بن علی، محمد بن ابی سری، عبدالرزاق، ابن جریج، صفوان بن سلیم، سعید بن مسیب، بصرہ نامی ایک انصاری صحابی سے روایت ہے کہ میں نے ایک پردہ نشین اور باکرہ عورت سے شادی کی جب میں اس کے پاس گیا تو اس کو حاملہ پایا میں نے یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو مہر ملے گا اس کے حق کے سبب جس کی بنا پر تیرے لیے اس کی شرم گاہ حلال ہوئی اور جو اس کا بچہ ہوگا وہ تیرے لیے غلام (خادم) کے درجہ میں ہوگا پھر جب وہ عورت بچہ جن چکے تو تو اس کو کوڑے مار یا فرمایا اس کے کوڑے مارو یا فرمایا اس کو گرفتار کرو ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کو قتادہ نے بواسطہ سعید بن یزید اور یحیی بن ابی کثیر نے بواسطہ یزید بن نعیم اور عطاء خراسانی نے سعید بن المسیب سے روایت کیا ہے اور ان سب نے مرسلا روایت کیا ہے اور یحیی بن ابی کثیر کی روایت میں ہے کہ بن اکثم نے ایک عورت سے نکاح کیا اور ہر ایک نے اپنی حدیث میں کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کو غلام قرار دیا
Narrated Basrah: A man from the Ansar called Basrah said: I married a virgin woman in her veil. When I entered upon her, I found her pregnant. (I mentioned this to the Prophet). The Prophet (peace_be_upon_him) said: She will get the dower, for you made her vagina lawful for you. The child will be your slave. When she has begotten (a child), flog her (according to the version of al-Hasan). The version of Ibn AbusSari has: You people, flog her, or said: inflict hard punishment on him.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ بَصْرَةُ بْنُ أَکْثَمَ نَکَحَ امْرَأَةً فَذَکَرَ مَعْنَاهُ زَادَ وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَحَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ أَتَمُّ-
محمد بن مثنی، عثمان بن عمر یعلی، ابن مبارک، یحیی، یزید، بن نعیم، سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ ایک شخص جس کو بصرہ بن اکثم کہا جاتا تھا اس نے ایک عورت سے نکاح کیا باقی روایت حسب سا بق ہے صرف یہ اضافہ ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان تفریق کرا دی اور ابن جریج کی (پہلی والی) روایت زیادہ مکمل ہے۔
-