TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
فیصلوں کا بیان
اگر مدعی علیہ ذمی ہو تو کیا اس سے حلف لیا جائے گا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ الْأَشْعَثِ قَالَ کَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ مِنْ الْيَهُودِ أَرْضٌ فَجَحَدَنِي فَقَدَّمْتُهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَکَ بَيِّنَةٌ قُلْتُ لَا قَالَ لِلْيَهُودِيِّ احْلِفْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذًا يَحْلِفُ وَيَذْهَبُ بِمَالِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا إِلَی آخِرِ الْآيَةِ-
محمد بن عیسی، ابومعاویہ، اعمش، شقیق، اشعث فرماتے ہیں کہ میرے اور ایک یہودی کے درمیان کچھ زمین مشترک تھی، یہودی نے (میرے حصہ) سے انکار کر دیا حضور نے فرمایا کہ مجھ سے تیرے پاس کوئی گواہ ہے میں نے کہا کہ نہیں تو آپ نے یہودی سے فرمایا کہ تو حلف اٹھا، میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ تو قسم کھا کر میرا مال لے اڑے گا (اسے اللہ کا خوف تو مانع نہیں ہے) تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی، ، (يٰ اَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ) 3۔ آل عمران : 77)۔
-