اگر لڑائی میں ہتھیار ملیں تو ان کا استعمال کرنا جنگ میں درست ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُد هُوَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ إِسْحَقَ بْنِ أَبِي إِسْحَقَ السُّبَيْعِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ السُّبَيْعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَرَرْتُ فَإِذَا أَبُو جَهْلٍ صَرِيعٌ قَدْ ضُرِبَتْ رِجْلُهُ فَقُلْتُ يَا عَدُوَّ اللَّهِ يَا أَبَا جَهْلٍ قَدْ أَخْزَی اللَّهُ الْأَخِرَ قَالَ وَلَا أَهَابُهُ عِنْدَ ذَلِکَ فَقَالَ أَبْعَدُ مِنْ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ فَضَرَبْتُهُ بِسَيْفٍ غَيْرِ طَائِلٍ فَلَمْ يُغْنِ شَيْئًا حَتَّی سَقَطَ سَيْفُهُ مِنْ يَدِهِ فَضَرَبْتُهُ بِهِ حَتَّی بَرَدَ-
محمد بن علاء، ابراہیم ابن یوسف، ابی اسحاق ، ابوعبیدہ، حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ میں جنگ بدر میں چلا تو میں نے راستہ میں ابوجہل کو پڑا دیکھا اس کے پاؤں پر تلوار کی ضرب تھی۔ میں نے کہا اے دشمن خدا! اے ابوجہل! آخرکار اللہ نے اس شخص کو ذلیل کر دیا جو دین حق سے دور تھا۔ ابن مسعود کہتے ہیں مجھے اس وقت ابوجہل کا خوف نہ تھا۔ ابوجہل بولا مجھے حیرت ہے کہ ایک شخص کو اسکی قوم نے مار ڈالا۔ پھر میں نے اس پر تلوار کا وار کیا مگر کارگر نہ ہوا یہاں تک کہ اس کے ہاتھ سے اسکی تلوار چھوٹ گئی۔ پس میں نے اس کی تلوار سے اس کو قتل کیا یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہو گیا۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: I passed when AbuJahl had fallen as his foot was struck (with the swords). I said: O enemy of Allah, AbuJahl, Allah has disgraced a man who was far away from His mercy. I did not fear him at that moment. He replied: It is most strange that a man has been killed by his people. I struck him with a blunt sword. But it did not work, and then his sword fell down from his hand, I struck him with it until he became dead.