اگر باپ کنواری لڑکی کا نکاح اس سے پوچھے بغیر کردے تو کیسا ہوگا

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ جَارِيَةً بِکْرًا أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهِيَ کَارِهَةٌ فَخَيَّرَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
عثمان بن ابی شیبہ، حسین بن محمد، جریر بن حازم، ایوب عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ ایک کنواری لڑکی نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی کہ اس کے باپ نے اس کی مرضی کے بغیر اس کا نکاح کر دیا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اختیار دیا (یعنی اگر وہ چاہے تو نکاح فسخ کر دے)
Narrated Abdullah ibn Abbas: A virgin came to the Prophet (peace_be_upon_him) and mentioned that her father had married her against her will, so the Prophet (peace_be_upon_him) allowed her to exercise her choice.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ ابْنَ عَبَّاسٍ وَکَذَلِکَ رَوَاهُ النَّاسُ مُرْسَلًا مَعْرُوفٌ-
محمد بن عبید، حماد بن زید، ایوب، حضرت عکرمہ سے یہ حدیث مرسلا بھی مروی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث میں ابن عباس کا واسطہ مذکور نہیں ہے اور یہ روایت اسی طرح مرسلا معروف ہے۔
-