TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
خرید وفروخت کا بیان
اچھی طرح ادائیگی کا بیان
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَکْرًا فَجَائَتْهُ إِبِلٌ مِنْ الصَّدَقَةِ فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَکْرَهُ فَقُلْتُ لَمْ أَجِدْ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطِهِ إِيَّاهُ فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَائً-
قعنبی، مالک، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، حضرت ابورافع سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چھوٹا اونٹ قرض لیا جب آپ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ نے ویسا ہی اونٹ ادا کرنے کا حکم دیا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! صدقہ کے اونٹوں میں (ویسا اونٹ کوئی نہیں بلکہ) سب اچھے بڑے اور چھ چھ برس کے ہیں۔ آپ نے فرمایا اسی میں سے دیدو کیونکہ اچھے لوگ وہ ہیں جو قرض اچھے طریقہ سے ادا کریں۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کَانَ لِي عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ فَقَضَانِي وَزَادَنِي-
احمد بن حنبل، یحیی، مسعر، محارب، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر میرا قرض تھا تو آپ نے مجھ کو وہ قرض بھی دیا اور مزید بھی دیا۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet (peace_be_upon_him) owed me a debt and gave me something extra when he paid it.