TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
خرید وفروخت کا بیان
اپنے پاس غیر موجود چیز کی فروخت کا بیان
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَکَ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَأْتِينِي الرَّجُلُ فَيُرِيدُ مِنِّي الْبَيْعَ لَيْسَ عِنْدِي أَفَأَبْتَاعُهُ لَهُ مِنْ السُّوقِ فَقَالَ لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَکَ-
مسدد، ابوعوانہ، ابی بشر، یوسف بن ماہد، حکیم بن حزام، فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس ایک شخص آتا ہے اور مجھ سے ایسی چیز کی بیع کرنا چاہتا ہے جو میرے پاس نہیں ہے میں اس کے لئے وہ چیز بازار سے خرید کر اسے ایسی چیز فروخت نہ کرو جو تمہارے پاس موجود نہیں ہے۔
Narrated Hakim ibn Hizam: Hakim asked (the Prophet): Apostle of Allah, a man comes to me and wants me to sell him something which is not in my possession. Should I buy it for him from the market? He replied: Do not sell what you do not possess.
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ حَتَّی ذَکَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ وَلَا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ تَضْمَنْ وَلَا بَيْعُ مَا لَيْسَ عِنْدَکَ-
زہیر بن حرب، اسماعیل، ایوب، عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سلف اور بیع ایک میں معاملہ کرنا ایک بیع میں دو شرطیں لگانا اور ایسی چیز کا نفع حاصل کرنا جس کا خود ضامن نہ ہو اور ایسی چیز کی بیع کرنا جو اس کے پاس موجود نہ جائز نہیں ہے۔
-