TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
انگوٹھی پہننے کا بیان
انگوٹھی بنانے کا بیان
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّوَاسِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی بَعْضِ الْأَعَاجِمِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُمْ لَا يَقْرَئُونَ کِتَابًا إِلَّا بِخَاتَمٍ فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ-
عبدالرحیم بن مطرف، عیسی، سعید قتادة انس بن مالک فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعض (شاہان عجم) کو خطوط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو ان سے عرض کیا گیا کہ وہ شاہان عجم بغیر مہر کے لگا ہوا خط نہیں پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس پر محمد رسول اللہ نقش کروایا۔
-
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ بِمَعْنَی حَدِيثِ عِيسَی بْنِ يُونُسَ زَادَ فَکَانَ فِي يَدِهِ حَتَّی قُبِضَ وَفِي يَدِ أَبِي بَکْرٍ حَتَّی قُبِضَ وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّی قُبِضَ وَفِي يَدِ عُثْمَانَ فَبَيْنَمَا هُوَ عِنْدَ بِئْرٍ إِذْ سَقَطَ فِي الْبِئْرِ فَأَمَرَ بِهَا فَنُزِحَتْ فَلَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ-
وہب بن بقیة، خالد، سعید، قتادة، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے کہ اس سند کے ساتھ بھی لیکن اس میں یہ اضافہ ہے کہ وہ انگوٹھی آپ کی وفات تک آپ ہی کے ہاتھ میں رہی پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات تک ان کے ہاتھ میں رہی پھر حضرت عمر کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا انتقال ہوگیا پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں رہی پس ایک مرتبہ وہ کنویں کے پاس تھے کہ اچانک وہ کنویں میں گر گئی انہوں نے اسے نکالنے کا حکم فرمایا تو کنواں خالی کرایا گیا لیکن اسے پانے پر قادر نہ ہوئے۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ قَالَ کَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَرِقٍ فَصُّهُ حَبَشِيٌّ-
قتیبہ بن سعید، احمد بن صالح، ابن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب، انس، فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی جس کا نگینہ حبشی پتھر کا تھا۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ کُلُّهُ فَصُّهُ مِنْهُ-
احمد بن یونس، زہیر، حمید، انس بن مالک، فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی اور اس کا نگینہ بھی چاندی کا تھا۔
-
حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ کَفِّهِ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِمَ الذَّهَبِ فَلَمَّا رَآهُمْ قَدْ اتَّخَذُوهَا رَمَی بِهِ وَقَالَ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ نَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ لَبِسَ الْخَاتَمَ بَعْدَهُ أَبُو بَکْرٍ ثُمَّ لَبِسَهُ بَعْدَ أَبِي بَکْرٍ عُمَرُ ثُمَّ لَبِسَهُ بَعْدَهُ عُثْمَانُ حَتَّی وَقَعَ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَخْتَلِفْ النَّاسُ عَلَی عُثْمَانَ حَتَّی سَقَطَ الْخَاتَمُ مِنْ يَدِهِ-
نصیر بن فرج، ابواسامہ، عبید اللہ، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کے پیٹ (اندر) کی طرف رکھا اور اس میں محمد رسول اللہ نقش کروایا۔ پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں تو اپنی انگوٹھی کو پھینک دیا اور فرمایا کہ اب اسے کبھی نہیں پہنوں گا پھر ایک چاندی کی انگوٹھی بنائی اور اس میں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نقش کروایا آپ کے بعد اس انگوٹھی کو صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے، پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد حضرت عثمان پہنا کرتے تھے یہاں تک کہ وہ بئر اریس میں گر گئی۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذَا الْخَبَرِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ لَا يَنْقُشُ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ-
عثمان بن ابی شیبہ، سفیان، عیینہ، ایوب بن موسی، نافع، ابن عمر، کی اسی حدیث میں دوسری سند سے یہ بھی منقول ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں محمد رسول اللہ کندہ کرایا اور فرمایا کہ کوئی اپنی انگوٹھی میں میری انگوٹھی جیسا نقش کندہ نہ کروائے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بِنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ بِهَذَا الْخَبَرِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَالْتَمَسُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ فَاتَّخَذَ عُثْمَانُ خَاتَمًا وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ فَکَانَ يَخْتِمُ بِهِ أَوْ يَتَخَتَّمُ بِهِ-
محمد بن یحیی بن فارس، ابوعاصم، مغیرہ بن زیاد، نافع، ابن عمر، اس سند سے بھی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے کہ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ حضرت عثمان نے (بئر اریس میں گرنے کے بعد) فرمایا کہ اسے تلاش کرو لیکن وہ نہ ملی چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں محمد رسول اللہ کندہ کرایا۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر وہ اسی سے مہر لگایا کرتے تھے اور اسے پہنا کرتے تھے۔
-