TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
امام کو رکوع میں جاتے ہوئے دیکھ کر صف میں داخل ہونے سے پہلے رکوع کرنا
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ أَبَا بَکْرَةَ حَدَّثَ أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَنَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاکِعٌ قَالَ فَرَکَعْتُ دُونَ الصَّفِّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَکَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ-
حمید بن مسعدہ، یزید بن زریع، سعید بن ابی عروبہ، زیاد، حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوبکرہ مسجد میں ایسے وقت میں داخل ہوئے جبکہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں تھے تو انہوں نے صف سے پہلے ہی رکوع کر لیا پھر (اسی حالت میں) صف کی طرف چلے جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تم میں سے کس نے صف میں داخل ہونے سے پہلے رکوع کیا تھا اور پھر چل کر صف میں شامل ہوا تھا؟ اس پر ابوبکرہ نے کہا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہیں عبادت کے معاملہ میں مزید حرص عطا فرمائے مگر آئندہ ایسا نہ کرنا۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا زِيَادٌ الْأَعْلَمُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ أَبَا بَکْرَةَ جَائَ وَرَسُولُ اللَّهِ رَاکِعٌ فَرَکَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَی إِلَی الصَّفِّ فَلَمَّا قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ أَيُّکُمْ الَّذِي رَکَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَی إِلَی الصَّفِّ فَقَالَ أَبُو بَکْرَةَ أَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَکَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ قَالَ أَبُو دَاوُد زِيَادٌ الْأَعْلَمُ زِيَادُ بْنُ فُلَانِ بْنِ قُرَّةَ وَهُوَ ابْنُ خَالَةِ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ-
موسی بن اسعمیل، حماد، زیاد، حضرت حسن سے روایت ہے کہ ابوبکرہ مسجد میں ایسے وقت میں داخل ہوئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں تھے تو انہوں نے صف سے پہلے ہی رکوع کرلیا پھر (اسی حالت میں) صف کی طرف چلے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوگئے تو آپ نے پوچھا تم میں سے کس نے صف میں داخل ہونے سے پہلے رکوع کیا تھا اور پھر چل کر صف میں شامل ہوا تھا؟ اس پر ابوبکرہ نے کہا میں نے۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہیں (عبادت کے معاملہ میں) مزید حرص عطا فرمائے مگر آئندہ ایسا نہ کرنا۔
-